hookup Middle Island being honest about wanting hookup reddit app for plane hookups gay byu hookups hookup Stafford CT

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کرانے کا فیصلہ اتحادی حکومت مل کر کریگی، رانا ثناء

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانے کا فیصلہ ن لیگ اکیلے نہیں بلکہ اتحادی حکومت مل کر کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب الیکشن چاہے صبح ہوں یا 14 ماہ بعد ہوں۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ امریکی سازش ایک فراڈ ہے، عمران خان نے ہمیشہ فراڈ اور جھوٹ پر سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آزاد ہوئے 74 سال ہوگئے، عمران خان نے پھر سے آزادی کا سفر شروع کیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام سینیارٹی لسٹ میں ہوا تو بالکل غور کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے سوال کے جواب میں کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومتیں بن چکی ہیں۔

وزیر اعظم کے لندن جانے سے متعلق رانا ثناء نے بتایا کہ نواز شریف کے صحت کے مسائل بھی ہیں، کچھ ایسے معاملات ہیں جن کو ویڈیو لنک کے ذریعے ڈسکس کرنا مشکل بھی ہے اور نامناسب بھی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی نومبر میں انتخابات کروا دیئے جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام سینیارٹی لسٹ میں ہوا تو بالکل غور کیا جائے گا، ان سب ناموں پر غور ہو گا جو اس فہرست میں موجود ہوں گے، یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ فوج کے بھیجے ناموں میں سے کسی کو منتخب کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.