وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قبل از انتخابات کی باتیں کرکے اپنی پارٹی کو منظم کرنا چاہتی ہے، الیکشن کا ہم کل بھی اعلان کرسکتے ہیں، یہ ہمارا اختیار ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہم پانچ سال مکمل کریں گے، انتخابات وقت پر ہوں گے، قبل از وقت انتخابات کروانا کسی بھی حکومت کا اختیار ہوتا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کو کچھ پروجیکٹ مکمل کرنے ہیں، ہم چاہیں گے وہ مکمل ہوں، قانون سازی میں کچھ مسائل آتے ہیں، ہماری عددی برتری کم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تاثر ہے کہ پرانے سسٹم نے ہمیشہ دھاندلی والے انتخابات دیے ہیں، یہ لوگ اپنے ٹیکنیکل لوگوں کو بلائیں اور ای وی ایم میں دس خامیاں نکالیں۔
Comments are closed.