پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

الیکشن کا اعلان نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی نئی حکمتِ عملی

عدالتی فیصلے کے باجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے نئی حکمتِ عملی مرتب کر لی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 90 دن میں عام انتخابات نہ ہونے پر آئین بچاؤ تحریک شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وکلاء اور سول سوسائٹی سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے عمران خان نے پی ٹی آئی کے وکلاء ونگ کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے پہلے مرحلے میں وکلاء، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خود میدان میں اتریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.