چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الیکشن نہ کروانے کا ذمہ دار نواز شریف کو قرار دے دیا ہے۔
لانگ مارچ کے شرکاء سے آن لائن خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے، اس لیے وہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مفرور باہر بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے، یہ لوگ خود کو بچانے کے لیے ملکی مفاد کو داؤ پر لگا رہے ہیں، مجھے معلوم تھا کہ معیشت ان سے نہیں سنبھلے گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ لوگ مجھے الزام دیتے تھے کہ میرے دور میں پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیا، پوچھتا ہوں انہوں نے 7 ماہ میں عالمی برادری سے کیا فائدہ لیا؟
عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافی ارشد شریف قتل کیس اور سینیٹر اعظم سواتی تشدد کیس کی تحقیقات کروائیں اور طاقتور لوگوں کو قانون کے نیچے لے کر آئیں۔
دوران تقریر پی ٹی آئی چیئرمین نے تسلیم کیا کہ لانگ مارچ آہستہ آہستہ جارہا ہے، مجھ پر حملے کے بعد اس مارچ کو آہستہ ہی ہونا چاہیے تھا۔
Comments are closed.