پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ کا بطور ادارہ وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 3 ہدایات تھیں، وفاقی حکومت 21 ارب روپے دے گی اور اس کے ساتھ عمل درآمد کا طریقہ کار دیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سیکیورٹی پلان دیں گے، سیکرٹری دفاع فورسز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ نے افسران کو براہ راست طلب کیا ہے اور حقائق مانگے ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل ہونا لازمی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ تمام ادارے اور سربراہان جو آئین کے تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں ان کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔
Comments are closed.