سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال کے لیے کوئیک رسپانس فورس موجود ہے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بہار کالونی یو سی 2 میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے پولنگ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوسی ٹو بہار کالونی میں 9 عمارتوں میں 18 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، مٹیاری، ٹنڈوالہٰیار، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 63 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.