مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا پلان دیے بنا الیکشن ملکی مسائل کا حل نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری سالک حسین نے کہا کہ الیکشن میں کوئی جماعت اکثریت لیتی دکھائی نہیں دیتی۔ ابھی تو الیکشن کا ماحول نظر نہیں آ رہا۔ چودھری سرور نے ہمیں نہیں چھوڑا وہ واپس آکر وضاحت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گار بنانا ہوگا۔ چودھری سالک حسین نے کہا نگراں وزیر اعلیٰ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
چودھری سالک نے کہا کہ ایران سے سستی گیس اور توانائی کی دیگر ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔ ایران سے گیس لینے سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ عام آدمی کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ مہنگی توانائی عوام اور صنعتکاروں کی پہنچ سے باہر ہے۔
Comments are closed.