متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو ٹھپے لگے ہیں اب سڑکوں کی سیاست ہوگی۔ جب ہم سندھ کے شہری علاقوں میں آئے تو شناخت کو دوسری طرف چھوڑ کر آئے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم مسلمان اور پاکستانی شناخت لے کر آئے تھے۔ مہاجروں کو ایم کیو ایم نے نہیں خوف نے متحد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب سڑکوں پر سیاست کریں گے آپ لوگ آگے بڑھیں، ہمارا ساتھ دیں۔ اگر ہم عمران خاں کی طرح باتیں کرتے تو ہماری مائیں ہمیں ڈھونڈتی پھرتیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا، یہ دستبرداری ایوانوں سے ہے کراچی اور حیدرآباد سے نہیں۔
Comments are closed.