جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے: شہباز شریف

سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں مین علی پرویز ملک، قاسم نون، مظہر اقبال اور سلمان خان شامل تھے۔

ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے  گفتگو کی گئی۔

شہباز شریف نے انتخابی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کے اعتماد سے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے اہم ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے  ک عوام مسلم لیگ کو دوتہائی اکثریت دے، دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.