پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک بات ہے کہ سینیٹ سے الیکشن ملتوی ہونے کی قرارداد آئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رضا ربانی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ سے انتخابات کے ملتوی ہونے کی قرارداد آنا درست بات نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ عام انتخابات تاخیر کا شکار نہ ہوں۔
Comments are closed.