پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا وقت قریب آتا دیکھ کر اس آئین شکن گروہ کے ہاتھ پاؤں پھول رہے ہیں۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس حسبِ معمول الزام تراشی اور لغویات کا مجموعہ ہے۔
پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی واقعات کو یہ جماعت اپنے ذاتی مفادات کی خاطر استعمال کر رہی ہے۔
تحریک انصاف نے مزید کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوگا 9 مئی کی منظم سازش میں کون کون سے کردار ملوث تھے۔
Comments are closed.