پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کا عمل متنازع ہوچکا، شفاف انتخابات نظرنہیں آرہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران چوہدری منظور نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے، جس نے الیکشن شیڈول جاری کرنے کےلیے دباؤ ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) اس وقت مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بنے ہوئے ہیں۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عام انتخابات شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے، الیکشن کا عمل پہلے سے ہی متنازع ہوچکا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کہنے پر صوبائی الیکشن کمشنر تبدیل کیا گیا۔
Comments are closed.