سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں وطن عزیز کو اس انتہائی مشکل وقت سے نکالے گی۔
سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے معروف کاروباری شخصیت راجہ محمد علی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ضرور ہوں گے مگر اپنے وقت پر ، کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں کرسکتے، پاکستان اپنی ترقی کی منزلیں طے کرے گا اور ایک مضبوط معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔
میزبان مسلم لیگ ن راجہ محمد علی نےحنیف عباسی سمیت تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں چئیرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر نے سابق ایم این اے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی خطہ پوٹھوار کی مایہ ناز شخصیت ہیں۔
چوہدری محمد نعیم ، طلعت چوہان اور چوہدری شہباز کسانہ نے حنیف عباسی کا شکریہ ادا کیا۔
راجہ حمید اور حاجی نثار کے علاوہ دیگر لیگی کارکنان نے شرکت کی۔
راجہ محمد علی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مسلم لیگ فرانس کا ہر کارکن پارٹی قائد میاں نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، امید ہے جلد پاکستان مشکل حالات سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔
اس موقع پر اظہار یکجہتی کا ایک کیک بھی کا ٹا گیا۔
Comments are closed.