جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جب تک الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوجاتا دھند چھائی رہے گی۔
ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان ہوا ہے شیڈول کا نہیں، جب تک شیڈول کا اعلان نہیں ہوتا ملکی سیاست پر دھند چھائی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن 2024ء میں کوئی بھی سیاسی جماعت 172 نشستوں کے ساتھ پارلیمان میں نہیں آئے گی، اگلی حکومت بھی مخلوط بنے گی۔
جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ انتخابات میں کسی بھی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل محرومیوں کا خاتمہ ہے، جو صرف سیاسی جماعتوں کے ہاتھ میں نہیں۔
حافظ حسین احمد نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں سیاسی رونق 16 نشستوں کے لیے نہیں بلکہ وہاں موجود معدنی ذخائر کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی دلدل سے نکالنے کے لیے بلوچستان کے ذخائر اور سی پیک کا اہم کردار ہوگا۔
Comments are closed.