بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن شیڈول آنے کے بعد لودھراں میں کئی SHO بدلے گئے: ریاض فتیانہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو الیکشن شیڈول آنے کے بعد بھی لودھراں میں کئی ایس ایچ او بدلے گئے ہیں۔

ریاض فتیانہ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب وہی کر رہے ہیں جس کا ڈر تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے بینرز اُتارے جا رہے ہیں اور ہمارے کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے اور 25 مئی کے بعد ہونے والے ٹرانسفرز کو واپس کیا جائے۔

ریاض فتیانہ کا موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جب وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ثابت ہوگیا تو ان کو نگران وزیرِ اعلیٰ نہیں بنانا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.