وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے الیکشن ریفارمز کے حوالے سے دو آرڈیننس کی منظوری خوش آئند ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے الیکشن ریفارمز سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پارلیمانی اختیارات سے انتخابی اصلاحات کے حامی ہیں، جدید دور کے مسائل ٹیکنالوجی، سائنس اور تحقیق کے متقاضی ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید کے ایجنڈے کو چھوڑ کر ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مذکورہ آرڈیننس سے الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دے سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹنگ کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال موجودہ حالات میں ناگزیر ہے۔
Comments are closed.