متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا ابھی ہم نے نہیں سوچا، جمعے اور اتوار کے درمیان ایم کیو ایم کا کوئی نہ کوئی فیصلہ سامنے آئے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ہمارا مسئلہ الیکشن آگے بڑھانے سے حل نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی سے کہتے ہیں حلقہ بندیوں کا مطالبہ پورا کریں، بلاول ہاؤس گئے تھے، ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ کل کا دن بھی باقی ہے، اس کے بعد ایم کیو ایم اپنا لائحہ عمل طے کرے گی، ہمارے پاس بہت سارے آپشنز ہیں، ہم انتظار کر رہے ہیں، حلقہ بندیاں شفاف اور آئین کے مطابق کریں، پھر الیکشن کروائیں۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہماری الیکشن کی پوری تیاری ہے، پیپلز پارٹی نے چیٹنگ کی جو تیاری کی ہے اس کا مقابلہ نہیں ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ حکومت سے ہمارے الگ ہونے کا نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا، کراچی اور حیدرآباد میں قبضہ کرنے کی پلاننگ ہے تو اس کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
Comments are closed.