الیکشن کمیشن آف پاکستان (پی ایس ایل) کی ہدایت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی، جس میں اٹارنی جنرل کو بتایا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آڑدیننس آئین کی خلاف ورزی نہیں۔ ہر پارٹی، اپوزیشن اور حکومت کا حق ہے کہ وہ الیکشن مہم چلائیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق مرتب کرتا ہے، حکومت اپنے وسائل اور اثر و رسوخ استعمال کرسکتی ہے، ضابطہ اخلاق بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے طویل مشاورت کی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آڑدیننس آئین کی خلاف ورزی نہیں۔ ہر پارٹی، اپوزیشن اور حکومت کا حق ہے کہ وہ الیکشن مہم چلائیں۔
الیکشن کمیشن کی ٹیم الیکشن کمیشن کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کرے گی، اس کے بعد الیکشن کمیشن اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔
Comments are closed.