سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، جو کل سنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست 27 مارچ کو سماعت کیلئے منظور کی تھی۔
سپریم کورٹ نے 27 مارچ کو ہی کیس کی پہلی سماعت کی، 8 دنوں میں 6 سماعتیں ہوئیں۔
کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس پاکستان نے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا، جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے، جبکہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔
جسٹس امین الدین خان نے 30 مارچ کو کیس سننے سے معذرت کی، جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے 31 مارچ کو کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن کے وکلاء کے دلائل سنے۔ پنجاب، کے پی کے ایڈووکیٹ جنرلز نے بھی دلائل دیے، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خزانہ نے عدالتی حکم پر پیش ہو کر سیکیورٹی اور فنڈز پر جوابات دیے۔
الیکشن کمیشن کے وکلاء عرفان قادر اور سجیل سواتی نے بھی دلائل دیے۔
Comments are closed.