سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف تھا کہ الیکشن آئین کے مطابق 90 دن میں ہونا چاہیے۔
جیکب آباد کے جکھرانی ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) میٹنگ میں مؤقف تھا کہ آئین کے مطابق الیکشنز 90 دن میں ہونا چاہیے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جان محمد مہر کا بہت بڑا سانحہ تھا، نگراں حکومت سے درخواست ہے جلد سے جلد جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔
Comments are closed.