الٹرا لو ایمیشن زون کل سے پورے لندن میں نافذ ہوجائے گا، جس کے تحت زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو گاڑی چلانے کی صورت میں روزانہ ساڑھے بارہ پونڈ ادا کرنا ہوں گے۔
لندن کے اطراف واقع کونسلوں کی جانب سے اس توسیع کی مخالفت کی گئی ہے، 7 میں سے 6 کونسلوں نے زون میں توسیع سے متعلق سائن لگانے کے حوالے سے ٹرانسپورٹ فار لندن سے معاہدہ کرنے سے انکار کردیا۔
میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ لندن کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے الٹرا لو ایمیشن زون میں توسیع ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کے سبب لندن میں 4 ہزار افراد قبل از وقت موت کے منہ میں جارہے ہیں، انہوں نے نئی گاڑی خریدنے کیلئے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔
واضح رہے کہ الٹرا لو ایمیشن زون (Ulez) کی توسیع برطانیہ اور یورپ میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے لائی گئی اسکیموں میں سے ایک ہے۔
Comments are closed.