وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کی شان ہے اسد عمر معیشت کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی حالات آپ خطرناک حد تک لے کر گئے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم نےحکومت چھوڑی تو پاکستان گندم ،چینی برآمد کر رہا تھا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسد عمر، آپ کی حکومت نے چینی، گندم کی درآمد شروع کر دی، پی ٹی آئی حکومت میں 1983- 84 کے بعد کپاس کی سب سے کم پیداوار ہوئی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے 71 سالوں میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد لیا۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سب سے زیادہ درآمدات تھیں۔
Comments are closed.