پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا، ان کا زور صرف بچوں کی تعلیم پر چلا ہے، تعلیمی ادارے بند کردیئے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمارے لوگوں میں قوت مدافعت زیادہ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کے لئے سختی کی جانی چاہیے، کووڈ کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔
رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ پارٹی سیکرٹیریٹ اور شریف فیملی کے گھر سیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، ان گھروں کے تمام رہائشیوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے، ان گھروں کو سیل کرنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالم جبہ انکوائری بند کر دی گئی ہے، شہباز شریف کے خلاف ایک نئی انکوائری شروع کر دی گئی، دعوے سے کہتا ہوں کہ شہباز شریف نے دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔
رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ حکومتی افراد گھٹیا ترین گفتگو کرتے ہیں۔
Comments are closed.