بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اللّٰہ کا شکر میں غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا، برطرف گورنر پنجاب

پنجاب میں برطرف ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے برطرف گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کو ترجیح دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ میں غیر آئینی کام کیسے کر سکتا ہوں، غیر آئینی کام سے بچنے کیلئے چند روز قبل استعفےکی پیشکش کر دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ساتھیوں کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.