سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پیپلز پارٹی کو کراچی کی میئر شپ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اپنی زندگی میں پیپلز پارٹی کا میئر کراچی دیکھا، پہلی مرتبہ واضح انداز سے مینڈیٹ دینے پر کراچی کے شہریوں کا شکر گزار ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سمیت سب کے پاس جائیں گے، گزارش ہے کہ جو نتائج آئے ہیں انہیں تسلیم کریں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ادی فریال سے بڑی پولیٹیکل منیجر میں نے نہیں دیکھی، بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ کراچی سے جس نے ایک سیٹ لی اسے بھی ساتھ ملائیں۔
Comments are closed.