بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اللّٰہ دعا اور احمد کو والد کیلئے بہترین صدقۂ جاریہ بنائے، بشریٰ اقبال

عامر لیاقت کی پہلی اور سابقہ اہلیہ، میزبان و اسلامک اسکالر سیدہ بشریٰ اقبال نے ایک بار پھر بچوں کے ساتھ عامر لیاقت کی تصویریں شیئر کر دی ہیں۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے بچوں کی عامر لیاقت کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔

کیپشن میں بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ الحمدللّٰہ یا رب، سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم  عامر لیاقت کی قبر کشائی کی اپیل خارج کر دی ہے، برا چاہنے والوں کو بتا دو کہ حق کے ساتھ اللّٰہ ہوتا ہے۔

سابق رکنِ قومی اسمبلی و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اللّٰہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور احمد اور دعا کو اُن کے لیے بہترین صدقۂ جاریہ بنائے، آمین۔

واضح رہے کہ رواں سال 9 جون کو ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اُن کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.