پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے بچوں سمیت تمام 8 لوگوں کی زندگی محفوظ رہی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپیشل سروسز گروپ کی ٹیم، افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ کا قوم شکریہ ادا کرتی ہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ آپ نے جس طرح کسی نقصان کے بغیر ریسکیو آپریشن مکمل کیا، آپ شاباش کے مستحق ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ بچوں کے والدین کو خاص طور پر مبارک دیتی ہوں، اللّٰہ تعالیٰ سب کے گھر آباد رکھے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یوسی بٹنگی پاشتو میں چیئر لفٹ میں پھنسے تمام 8 افراد بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا جبکہ 6 افراد کو زمینی آپریشن میں ریسکیو کیا گیا۔
Comments are closed.