جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

القسام نے متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے، ویڈیو بھی جاری کردی

اسرائیلی فوج کو خان یونس میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے، حماس کے القسام بریگیڈ نے متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے۔

القسام بریگیڈ نے ویڈیو جاری کردی، جس میں اسرائیلی فوج کو گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ کا محاصرہ کر لیا، 3 گھروں کو بموں سے اُڑا دیا، 7 فلسطینی شہید کردیے، کئی عمارتیں گرا دیں۔

شمالی غزہ کے علاقے زیتون میں بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے گئے، اسرائیل نے منگل سے اب تک 10  فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

فلسطینی حامی گروپ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کرلی، ہیکرز نے اپنے پیغام میں اسرائیلی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی ان کو دہشت گردی، قتل، جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی، اسرائیلی فوج نے ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.