عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کے القسام بریگیڈ نے 7 اکتوبر کو جن اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا تھا ان میں سے 3 اسرائیلی بمباری سے مارے جاچکے ہیں۔
ترجمان اسرائیلی حکومت نے بھی غزہ میں قید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب آج مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے 2 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا۔
آج غزہ میں عارضی جنگ بندی کا چھٹا اور آخری روز ہے، القسام بریگیڈ نے دو روسی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، رہائی روس کی درخواست پر کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی میں توسیع کے لیے حماس رضا مند ہے، قطر اور امریکا کو اسرائیل سے بھی رضا مندی ملنے کی قوی امید ہے۔
معاہدے کے تحت آج 10 اسرائیلی یر غمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، فلسطینی سماجی کارکن احد تمیمی کی رہائی کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.