فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں گھسنے والے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کی نئی ویڈیو جاری کردی۔
حماس کے عسکری ونگ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں غزہ شہر کے جنوبی زیتون کے پڑوس میں کئی اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ القسام کے جنگجو سرنگ سے نکل کر اسرائیلی ٹینکوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے آج پھر غزہ کے جبالیا کیمپ پر بم برسائے، غزہ میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کردی گئی۔
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں حماس سے لڑائی میں چوبیس گھنٹوں میں 14 فوجی مارے جا چکے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 7 یرغمالی بھی مارے گئے۔
اسرائیل نے غزہ پٹی میں رات بھر زمینی آپریشن جاری رکھا، حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔
ادھر یمن کے حوثیوں کے میزائل حملوں کے بعداسرائیل نے میزائل بردار کشتیاں بحیرہ احمر میں تعینات کردیں، سلطنت عمان نے اسرائیلی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردیں۔
غزہ پر 26 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8600 سے زائد ہوگئی، 23 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.