وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے القادر ٹرسٹ کیس کو کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے 458 کنال زمین القادر ٹرسٹ کے نام پر لی۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، عمران خان نے بند لفافے میں کابینہ سے منظوری لی تھی۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان سیاسی مخالفین پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.