منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

القادر ٹرسٹ کوئی کیس ہی نہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کوئی کیس نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ عمران خان کو انتخابی مہم سے آؤٹ کردیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کوئی کیس ہی نہیں ہے، ٹرسٹ کی یونیورسٹی ہے جہاں مفت تعلیم دی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جو لندن میں اپارٹمنٹ بنائے وہ عیش کرے، جس نے یونیورسٹی بنائی اسے گرفتار کرلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.