القادرٹرسٹ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج تفتیش کی جائے گی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع کے مطابق 2 تفتیشی افسر آج چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کریں گے۔
نیب کے ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے عدالتی اجازت بھی حاصل کر لی ہے۔
نیب کے ذرائع کے مطابق نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ کیس پر پوچھ گچھ کرے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.