الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال ویران ہوگیا ہے، مجھ سمیت کچھ عملہ اور مریض رہ گئے ہیں۔
ڈائریکٹر الشفا اسپتال کا کہنا ہے کہ مریض اور زخمی اسپتال کے کوریڈور میں لیٹے ہیں، اسپتال کے وسطی حصے کو اسرائیلی فوجیوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
محمد ابو سلمیہ اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ شدید بیمار مریضوں کو جلد اسپتال سے نہ نکالا گیا تو ان کے مرنے کا خدشہ ہے، اسپتال میں کھانا بھی ختم ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 30 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 5 ہزار بچے اور 3300 خواتین شہید ہوئیں جبکہ 1800 بچوں سمیت تقریباً 4 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں اور متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.