جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

الجیریا کی جامع مسجد میں کم عمر بچوں کی نماز ادا کرتےویڈیو وائرل

کہتے ہیں مساجد کو ننھے بچوں کی کھلکاریوں سے آباد رکھنا چاہیے، یوں مستقبل کے معماروں میں شوق علمِ دین اور نماز سے لگاؤ پیدا ہوتا ہے اور پھر یہ ہی بچے بڑے ہوکر پختہ نمازی بنتے ہیں۔

ایسی ہی دل کو چھولینے والی ایک ویڈیو مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں چند بچوں پر مشتمل ایک جماعت مسجد میں نماز ادا کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں کم عمر بچے الجیریا کے دارالحکومت الجزائر میں واقع جامع مسجد امیر عبد القادر الجزائر میں ذوق و شوق سے نماز ادا کر رہے ہیں جبکہ ان ہی میں سے ایک بچہ ان کی امامت کروا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین کی بڑی تعداد  بے حد پسند کررہی ہے اور کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے نظر بد سے بچانے اور استقامت کی دعا دے رہی ہے جبکہ ایک غیر مسلم صارف نے اس ویڈیو کے کمنٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا۔

کیلوین نامی اس صارف کا کہنا ہے وہ عربی سمجھنے سے قاصر ہے اور ویڈیو میں ادا کی گئی آیات بھی اسے سمجھ نہیں آرہی لیکن اس نے بتایا کہ وہ غیر مسلم ہے لیکن پھر بھی اسے انگریزی زبان میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا پسند ہے۔

خیال رہے کہ الجزائر میں واقع جامع مسجد امیر عبد القادر الجزائر افریقہ کی سب سے بڑی مسجد ہے اور اس میں ایک وقت میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد نماز ادا کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.