شمالی افریقی ملک الجزائر میں تیزی سے پھیلنے والا اومی کرون کا سب ویرینٹ سامنے آگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق الجزائر میں کورونا وائرس کے بی اے ٹو اومی کرون سب ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، الجزائر میں 1742 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔
یورپی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا سب ویرینٹ بی اے ٹو اومی کرون سے ڈیڑھ گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
امریکا، کینیڈا، یورپی ممالک اور بھارت میں بھی اومی کرون سب ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.