بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

البانیا میں مبینہ سائبر حملہ، امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں عائد

نیٹو اتحادی ملک البانیا میں ایران کے مبینہ سائبر حملے کے خلاف امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق البانیا میں سائبر حملے کے خلاف ایران کی وزارت سلامتی و خفیہ معلومات اور اس کے وزیر اسماعیل خطیب پر پابندیاں لگائی ہیں۔

البانیا میں 15 جولائی کو حکومتی ویب سائٹس پر سائبر حملہ ہوا تھا، تحقیقات میں سائبر حملے میں ایرانی سائبر گروپوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔

جس کے بعد البانیا نے ایران سے سفارتی تعلقات بھی منقطع کر دیے ہیں، امریکا کی نئی پابندیوں سے متعلق ایران کی جانب سے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.