american hookup lisa wade pdf hookup hotshot mature what is the best gay hookup app connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کرتے ہیں، ترک صدر


ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ترکی کے انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، مختلف فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں مؤقف رکھتے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کرتے ہیں۔

انقرہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ بحری جہازوں کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، مواصلات، تعلیم، ماحولیات، انفرااسٹرکچر کے شعبے میں قریبی تعاون ہے، عوام کی خوشحالی کے لیے اقتصادی تعاون ترجیح ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، پرُ امن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو بھرپور امداد فراہم کی گئی۔

ترک کمپنیز نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔

طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ملک دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پر عزم ہیں، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی پاکستان کے دوسرے گھر جیسا ہے، پاکستان اور ترکی 75 سالہ تعلقات کی سالگرہ منا رہے ہیں، ترکی نے ای کامرس اور دیگر شعبوں میں بھرپور ترقی کی ہے، ترکی اور پاکستان قدرتی پارٹنرز ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بلندیوں پر لے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیر تنازع پر ترکی کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ترکی کے واضح مؤقف پر مشکور ہیں، پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک ترک اعلیٰ قیادت کی آئندہ ملاقات ستمبر میں پاکستان میں ہوگی، ستمبر میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، ترکی اور پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے پاکستان امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن کے لیے کام کرتا رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.