جرمنی میں پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرلی، پہلی بار کسی یورپی وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی وکالت کردی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اقوام متحدہ کو مزید سرگرم ہونا چاہیے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہر متنازع علاقے کی حیثیت کا احترام ہونا چاہیے۔ یوکرین پر یک طرفہ اقدام پر موقف اور کشمیر پر بھارت کے یک طرفہ اقدام پر موقف یکساں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ جرمنی میں جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے علاوہ دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
Comments are closed.