بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقوام متحدہ کا طیارہ مزار شریف اترے بغیر اسلام آباد واپس

افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کا اسلام آباد سے جانے والا خصوصی طیارہ مزار شریف میں اترے بغیر واپس آگیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز یو این او 356 ایچ منگل کی دوپہر ٹھیک 12 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے افغانستان کیلئے روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق زیڈ ایس ایف اے این رجسٹریشن کا یہ خصوصی طیارہ دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر افغانستان کے مزار شریف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔

ذرائع کے مطابق طیارے نے مزار شریف ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہیں کی بلکہ 22 ہزار فٹ کی بلندی سے ایئرپورٹ کے اوپر چکر کاٹ کر واپسی کا روٹ لیا۔

یو این او کی یہ خصوصی پرواز روانگی کے 3 گھنٹے بعد اسلام آباد میں لینڈ کرگئی۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے کئی خصوصی طیارے اسلام آباد سے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور مزار شریف ایئرپورٹ کیلئے کئی پروازیں کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.