اقوام متحدہ نے فلسطینی وزارت صحت کی تائید کر دی۔ نیویارک سے عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کے جو اعداد وشمار جاری کیے وہ صحیح ہیں۔
امریکا اور اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں جانی نقصان کے اعداد و شمار کو مشکوک قرار دیا تھا۔
غزہ کی وزارت صحت نے غزہ کے شہدا کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ 212 صفحات کی فہرست میں 7028 شہدا کے نام اور شناختی کارڈ نمبر درج ہیں۔
Comments are closed.