بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقوام متحدہ: ماہرین کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کردیا۔

انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں عوام سے زمین اور روزگار میں امتیازی سلوک ہو رہا ہے، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر کالعدم قرار دیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں مئی 2020 میں نام نہاد ڈومیسائل قوانین پاس کیے۔ بھارتی نام نہاد قانون سازی سے کشمیر عوام اپنا تحفظ یقینی بنانے سے محرم ہوئے۔

انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا کہ بھارتی ڈومیسائل قانون لسانی، مژہبی اور نسلی بنیادوں پر آبادیاتی تبدیلی کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

مزید کہا گیا کہ بھارت کشمیر کے عوام کے معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ کرے۔

You might also like

Comments are closed.