ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے روس کو مل گئی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے روس کو مل گئی۔

یوکرینی وزیر خارجہ کولیبا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس کا سلامتی کونسل کی صدارت کرنا عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ارکان صدارت کا غلط استعمال کرنے کی کسی بھی روسی کوشش کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کا سلامتی کونسل میں ہونا غیر قانونی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کی صدارت ہر ماہ کسی ایک رکن ملک کے پاس ہوتی ہے۔

روس نے سلامتی کونسل کی صدارت پچھلی بار فروری 2022 میں کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.