اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اقلیت پر مبنی حکومت اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر آئین اور عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو آپ کی لمبی تقاریر میں کوئی دلچسپی نہیں رہی، قوم ساڑھے 3 سال سے آپ کی تقاریر ہی سن رہی ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ تقاریر اور تاخیر کے حربے اب آپ کو نہیں بچا پائیں گے، آپ کرسی بچانے کے لئے آئین اور عدالت کی توہین کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے آپ آئین شکن قرار دیے گئے ہیں، حکومت کی جانب سے اکثریت کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔
شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ اقلیت پر مبنی حکومت اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔
Comments are closed.