صدر عارف علوی کا اقلیتوں کے دن کے موقع پر کہنا ہے کہ اقلیتوں نے ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے۔
صدر عارف علوی نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں 11 اگست کا دن اقلیتوں کی خدمات کے اعتراف میں منایا جاتا ہے، اقلیتوں نے ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب اسلام بھی اقلیتوں کے حقوق کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے تحت تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوششیں کرتی رہی ہے، پاکستان نےاقلیتوں کے حقوق کی نگرانی کے لیے قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل کی ہے۔
Comments are closed.