وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں بارشیں کم اور گرمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اقدامات نہ کیے تو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سامنے آئیں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کو دیر سے سنجیدہ لیا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، ہمیں جنگلات کو بچانا ہے، نیشنل پارکس بنانے ہوں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہر پھیلنے کی وجہ سے گرین ایریاز ختم ہوتے جارہے ہیں، شہروں کے لیے ماسٹر پلان 6 ماہ سے ایک سال میں تیار ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگلات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہمیں نیشنل پارکس اور جنگلات کا تحفظ کرنا ہے، ہمارے جنگلات اور نیشنل پارکس پر بہت پریشر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں اتنے سارے درخت کاٹ دیے ہیں کہ آلودگی بڑھ گئی ہے۔
Comments are closed.