st louis hookups reddit hookup Hawleyville is there a real hookup app arduino led hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی توثیق

responsible

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے لگژری اشیا اور غیر ضروری دیگر اشیا درآمد کرنے پر 30 جون سے پابندے کے خاتمے کی توثیق کردی۔ علاوہ ازیں کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے اور افغانستان سے پاکستانی روپے میں درآمدات کی بھی اجازت دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے علاوہ ازیں جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کے پیش نظر نیشنل ڈیزیز ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور این ڈی ایم اے کے ساتھ ملاقاتوں و مشاورت کے ساتھ لاگت میں شراکت داری کا پلان(کاسٹ شیئرنگ پلان) تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے مارک اپ کی ادائیگی کے لیے فنڈز منظوری بھی دی گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.