وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی مفت آٹا تقسیم پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت خزانہ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے مفت آٹا تقسیم پروگرام جاری رہا۔
وزیراعظم کی مفت آٹا اسکیم پر 98 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئی تھی۔
وزارت خزانہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کی طرف سے مفت آٹا اسکیم 18 مارچ سے 16 اپریل تک جاری رہی تھی۔
Comments are closed.