منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

اقتدار کے باوجود بے اختیار ہوں، وفاقی وزیر جاوید لطیف

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اپنے بے اختیار ہونے کا اعتراف کرلیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں وفاقی وزیر نے اقرار کیا ہے کہ اقتدار ہونے کے باوجود وہ بے اختیار ہیں۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ لوگ بات ٹھیک کر رہے ہیں کہ اگر آپ عمران خان کو گرفتار کر نہیں سکتے اور علی وزیر کو رہا نہیں کر سکتے تو  پھر ہم جائیں کہاں؟

جس پر میزبان حامد میر نے جاوید لطیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہ پھر تو بے اختیار ہیں نہ آپ؟ جواب میں جاوید لطیف نے کہا کہ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں، ہم واقعی میں بے اختیار ہیں۔

 پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ اگر سیاستدان بے اختیار ہیں تو پی ڈی ایم کو حکومت نہیں لینی چاہیے تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.