پنجاب میں اقتدار کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، سب کی نظریں سپریم کورٹ کی جانب ہیں، آج اہم فیصلہ متوقع ہے۔
حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ریڈ زون میں سرکاری، میڈیا اور ممبران اسمبلی کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کیخلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
Comments are closed.